
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے، اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔





































