لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمراورگلوکاربلال سعید کو مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے سے متعلق کیس میں بڑاریلیف مل گیا۔ سیشن
عدالت نے دونوں ملزمان کو الزامات سے بری کردیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کا بریت کی درخواستیں کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بھی مستردکردیاگیا۔
پیر کے روز ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی ،عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو الزامات سے بری کر دیا۔
ا اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر تھانہ نولکھا پولیس نے گزشتہ سال شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،دونوں نے مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی، جبکہ ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے ،تاہم عدالت نے پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ختم کر دیے تھے۔