
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ حرامانی کے شوہروں سے متعلق بیان پر علی گل پیر نے بھی ویڈیو بنا ڈالی۔
حال ہی میں دیے جانے والے انٹرویومیں طعنہ زنی کرنے والے شوہرحضرات کو سراہنے پراداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔جہاں وزن میں کمی سے متعلق حراکابیان اور موقف شاید ہی کسی کو پسند آیا ہو۔
وائرل ویڈیومیں اداکارہ نے وزن کے حوالے سے خواتین کو طعنے دینے والے شوہرحضرات کا ایسا کرنا درست قراردیاتھا۔
معروف شخصیات کی پیروڈی ویڈیوزبنانے میں مشہور علی گل پیر نے حراکی ویڈیوکی پرمزاح نقالی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپرشیئرکی جس میں ان کے چہرے کے تاثرات اور کیپشنزقابل دید ہیں۔ویڈیومیں علی نے بالی ووڈ کی کترینہ ، کرینہ اوردپیکا کی تصاویرکابھی استعمال کیا۔ویڈیو کو بے پناہ پسندیدگی بخشنے والے صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔





































