کراچی شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے مارگلہ پہاڑیوں میں آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کے وضاحتی بیان کو جعلی
قرار دیتے ہوئے اسے کھری کھری سنا دیں۔ مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ٹک ٹاکر ڈولی سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ نے اپنی گھٹیا حرکت کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو میں یہ شخص یقینی طور پر جھوٹ بول رہا ہے۔انہوں نے ڈولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قدرت کے بارے میں جاننے اور عقل کی ضرورت ہے۔
مشی خان نے کہا کہ اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔واضح رہے کہ ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔