
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکارہ عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی کے شرکت نہ کرنے پر
سوال اٹھا دیا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی کے شرکت نہ کرنے سے متعلق جاری کیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے۔
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں۔وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟‘
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ سے متعلق کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، اگر ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میری جان کوخطرہ ہے۔ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے،، کل خیبرپختون خوا سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے نکلوں گا۔





































