
کراچی (ویب ڈیسک ) معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ۔،عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ پائےگئے ۔انہیں آج دن میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا
کہنا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی جمال صدیقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ عامر لیاقت کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ رات کو عامر لیاقت کے چیخنے کی آواز آئی تھی ۔ملازم کا مزید کہنا ہے کہ ان کے دل میں تکلیف ہوئی تھی ۔ملازم کا کہنا ہے کہ جب وہ اندر گئے تو عامر لیاقت بے ہوش تھے ۔
انہیں آج دن میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے حوالے خودکشی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں ،تاہم ادارے ۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے ۔2018 کے عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔عامر لیاقت ایک عرصے تک ایم کیو ایم میں بھی رہے ۔
صدر عارف علوی ،وزیر اعظم شہباز شریف،آصف زرداری ،سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی رنماؤں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔





































