
لاہور(شوبز ڈیسک)رکن اسمبلی اورمعروف اینکر ڈاکٹر عامرلیاقت کی اچانک موت پر جہاں پوری قوم افسردہ ہے، وہیں سوشل میڈیا پر مرحوم کو یاد
کرتے ہوئے ا±ن کی یادگار ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے کہتے ہیں کہ جب میں اس دنیا میں نہ رہوں تو میرے لیے ”میرے بعد کس کو ستاو¿ گے“ گانا لازمی گا لینا۔
انہوں نے کہا کہ اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں۔ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کرسکے گا۔





































