
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کر کے وہ کسی کے ساتھ منسلک ہیں۔یہ کہہ کر انہوں
نے اپنے ایک مداح کا دل توڑ دیا۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے ایک دیوانے مداح نے کمنٹ کیا کہ کہ میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں۔
مداح کے کمنٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیںمیں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔





































