
لاہور (شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ میں اس رجحان پر یقین ہی نہیں
رکھتی،ہر فنکار اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرتا ہے اورمیں سب کی اداکاری کی معترف ہوں۔
ا یک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی خامیاں دور کروں اور ایسا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ڈرامے کم دیکھتی ہوں البتہ اچھی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے اور میرے گھر میں نامور رائٹرز اور شعراء کی متعدد کتابیں موجود ہیں،میں ہمیشہ بیک وقت دو کتابیں پڑھنا شروع کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ ختم کروں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کتاب بینی کا شوق ختم ہو تا جارہا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کریں۔





































