
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میری تیسری شادی ہو جائے کیونکہ اس حوالے سے میرے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے مجھے کہا ہے کہ میرے ہاتھوں میں تیسری شادی کی لکیریں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ میری قریبی دوست نے میرا ہاتھ دیکھا تو کہا کہ آپ کے ہاتھ میں دوشادی والی لکیریں بہت مدہم ہو چکی ہیں اور اب آپ کی تیسری شادی ہوگی جس پر میں نے اسے کہا کہ مجھے مہندی بالکل پسند نہیں ہے اور نہ ہی اب مجھے مہندی لگانے کا شوق ہ،
،ریحام خان نے مزید بتایا کہ میرا بھانجا شادی کے لئے راضی نہیں ہو رہا تھا جسے میں نے اس کو شادی کے لئے راضی کیا۔بھانجے کے والد نے اپنے بیٹے سے کہا کہ جلدی شادی کرلو نہیں تو تمہاری خالہ شادی کرلیں گی جس پر میں نے انہیں کہا کہ اب تو میں شادی کروں گی یہ میری ضد ہے۔





































