
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی، معیاری
فلموں نے ہمیشہ عریانیت کے بغیر ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ عریانیت کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر فلم بنائینگے تو اسے چند بیمار ذہن تو ضرور پسند کرینگے لیکن اکثریت اسے رد کر د ے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے، بلکہ اچھی معیاری او رسبق آموز فلمیں بنانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اکثر پروڈیوسر ہمسایہ ملک بھارت کی نقل میں فلمیں بنا رہے ہیں ہم کبھی بھی انکا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اسکی اجازت نہیں دیتا۔ ریشم نے کہا اگر اچھی سکرپٹ والی معیاری فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔





































