
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئیبوٹوکس کے انجکشن
لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔ پی
ٹی وی سے نیوز کاسٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی صبا فیصل کا شمار جاذب نظر آنے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ ہر سات یا آٹھ ماہ بعد بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔





































