کراچی (شوبز ڈیسک) خوبرو اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ علیزے شاہ نے
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرتازہ ترین چند تصویریں شیئر کیں جن میں وہ مختلف نظر آ رہی ہیں۔ وزن کم ہونے کے سبب علیزے شاہ کے چہرے کے خدو خال میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اِن تصویروں پر مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو کچھ کھانے پینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شکل ہی بگاڑ لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے ضرورت سے زیادہ ہی وزن کم کر لیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی معصومیت اور حقیقی چہرے کے خدو خال ہی کھو بیٹھی ہیں۔