کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ مرینہ خان کی جانب سے فلم پروڈیوسرز پر معاوضہ ادا نہ کرنے کے الزامات کے بعد فلم پروڈیوسرز کا
ردِ عمل سامنے آگیا۔ مرینہ خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر فلم یارا وے کے پروڈیوسرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔
بیان میں لکھا گیا ہے کہ حال ہی میں ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ فنکاروں کی ادائیگیاں باقی ہیں، بیلین پروڈکشنز ابھی ایلیٹ فلمز کے ساتھ قانونی کارروائی مکمل کرنے میں مصروف ہے، کیونکہ انہوں نے فنکاروں کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
بیان میں پروڈیوسرز نے مرینہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں قابلِ احترام اداکارہ کو ہونے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے اور ہم ان کے تعاون کے منتظر ہیں۔