
لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان
کے رشتے کی بات پہلے ہی پکی ہو چکی ہے اور وہ جلد سے جلد شای کی خواہاں ہیں۔ ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے کے بعد پنجابی زبان کی ایک فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور اب وہ اردو فلموں میں اداکاری کی خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں کوئی مغروری نہیں، وہ اپنے مداحوں اور عام لوگوں سے بڑے احترام اور پیار سے ملتی ہیں،شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت مرزا نے بتایا کہ ان کے رشتے کی بات پکی ہو چکی ہے اور ان کی شادی بھی جلد ہوجائے گی۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اسی دوران انہوں نے کہا کہ انہیں شادی کرنے کی جلدی ہے اور چاہتی ہیں کہ وہ جلد پیا گھر سدھار جائیں، ان کے منگیتر کو بھی شادی کی جلدی ہے مگر وہ بھی چاہتی ہیں کہ یہ پیار محبت جلد ہی شادی میں تبدیل ہوجائے۔





































