
لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ مےرا نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کےلئے حکومت کو بلا سود قرضے فراہم کرنے چاہئیںتاکہ فلم انڈسٹری اپنے پاﺅں پر
کھڑی ہوسکے
انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی مےں سنجےدہ ہے تو فلم بنانے والوں کو بلاسود قرضے دےنے کے ساتھ فلموں کی انشورنس کرنی چاہیے، جس سے فلمسازو ں مےں تحفظ کااحساس پےدا ہوگا اور فلم انڈسٹری اپنا کھوےا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے ۔
اداکارہ نے کہاکہ سمجھ نہیں آتی جب کسی شعبے سے وابستہ لوگ کوئی تجاویز دیتے ہیں تو انہیں کیوں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ،جس کے پاس فلم انڈسٹری سے وابستہ وزارت کی ذمہ داری ہے۔ اسے فلم انڈسٹری کے سینئرز کو بلا کر انہیں سننا چاہیے اور جو تجاویز دی جائیں ان پر عملی پیشرفت بھی ہونی چاہیے ۔





































