
لاہور (شوبز ڈیسک) داکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ رجحان ساز فلم ثابت ہو گی ۔فلم دیکھنے سینما آنے
والوں کو ایک ایسی کہانی کو ملے گی جسے وہ مدتوں بھلا نہیں پائیں گے ۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہاکہ فلم کے ٹریلر جاری ہونے کے بعد میری اپنی بیتابی بڑھ گئی ہے کہ فلم کب ریلیز ہو گی اور یقینا جو اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی تقویت ملے گی۔
مائرہ خان نے کہا کہ فلم کے تمام کرداروں نے بہترین نتائج دینے کی کوشش کی ہے ، فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا رنگ بھی نمایاں نظر آئے گا ۔دی ”لیجنڈ آف مولا جٹ “کی ہدایتکاری میگا ہٹ فلم وار کے خالق بلال لاشاری نے دی ہے۔





































