
لاہور(شوبز ڈیسک) فلم و ٹی وی کی اداکارہ ریشم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دریا میں مچھلیوں کے کھانے
کیلئے گوشت اور ڈبل روٹی کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں ہی پھینکنے پر تنقید کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے ،جس میں دیکھا گیا کہ ریشم ایک پل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینک رہی ہیںمگر ساتھ ہی گوشت اور ڈبل روٹی سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں خالی ہونے پر اداکارہ کو انہیں بھی دریا میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ریشم کو ماحولیاتی اور آبی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ریشم کو ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں ۔یہ وہ عمومی رویہ ہے جس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے۔





































