
لاہور(شوبزڈیسک)فلم وٹی وی اداکارہ صائمہ نورنےکہا ہےکہ فلم انڈسٹری کےحالات بہتر ہوتےنظرآرہےہیں ‘فلم نگری
کی بحالی کیلئے کوششیں اگر پہلےشروع کردی جاتیں تو آج حالات بہت بہتر ہوتے۔ اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے ۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں۔ اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی اور آج حالات بہت بہتر ہوتے ۔صائمہ نورنے کہا کہ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔





































