
کراچی (شوبز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ سات روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے،عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر حریم شاہ کی زَر ضمانت ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔





































