اسلام آباد(شوبز ڈیسک) معروف فلمسٹار لائبہ خان نئے آئٹم سونگ کے ساتھ فلمی دھماکہ کرنے کو تیار ہیں ۔ فلم اسٹارر لائبہ خان نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں
قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے لائبہ خان کا کہناتھا کہ وہ کچھ عرصہ کے لیئے شوبزسے دور ہوئی تھیں، مگر اس دوران وہ دوبارہ ان ہونے کی تیاری بھی کرتی رہی ہیں۔
ایک سوال پر لائبہ خان نے کہاکہ میں نے خود کوکافی حد تک سلم بھی کرلیا ہے تاکہ میں اپنے چاہنے والوں کو اچھی لک میں نظر آﺅںاس کے ساتھ ساتھ میں نے آئٹم سونگ کے لیئے بہت ساری تیاریاں بھی کرلی ہیں جو میرے شائقین کو نظر بھی آئیں گی۔
فلم اسٹار کا کہناتھا کہ میری اس نئی لک کو فلم ڈائریکٹرز نے بہت سراہا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم کے آئٹم سونگ کے لیے مجھے سلیکٹ کرلیا ہے۔ اس آئٹم سونگ کی شوٹنگ چند دنوں تک مقامی سٹوڈیوکے سیٹ پر کی جائیگی۔
لائبہ خان کاکہنا تھا کہکہ ن کا موجودہ مقام اپنی ماں کی دعاﺅں اور پرستاروں کی پسندیدگی کی وجہ سے ہے میں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کی خواہش کو مدنظررکھتے ہوئے کام کیا ہے چاہے وہ ویڈیوسونگ ہو،ٹی وی کمرشل ہو یا فلم ہواورمجھے خوشی ہے کہ پرستاروں نے فلم میں میرے کام کو بہت سراہاہے اور آئندہ بھی سراہتے رہیں گے ۔۔