
لاہور (شوبز ڈیسک) نگلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ میرے امریکہ میں جتنے بھی شوز ہوئے ہیں وہ جس طرح کی کامیابی سے ہم کنارر ہوئے ہیں اس کا
تصور بھی نہیں کر سکتی۔ آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ حالیہ دورے سے قبل بھی کئی مرتبہ امریکہ میں پرفارم کر چکی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری گائیکی سننےکیلئےصرف وہاں موجود پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی اور مقامی باشندے بھی آئے جس سے بڑی خوشی ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی دنیا میں ایک پہچان ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے فن اور رویئے سے اپنے ملک کا فخر بنوں۔





































