
لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان ٹی وی اورفلم کی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مثبت تنقید کو انجوائے کرتی ہوں۔موڈی ہوں اپنی پسند کا
کام کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ زندگی میں اچھے اور برے فیصلے بھی ہوجاتے ہیں اور اس کا اعتراف کرنا ہی اصل بہادری ہے۔
عائشہ عمرنے کہا کہ وہ اداکاری، گلوکاری ،ماڈلنگ اور کمپیئرنگ سب کام کرتی ہیں موڈی ہوں اس لئے جس کام کا من چاہتا ہے وہی کام کرتی ہوں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ حسد کرنے والوں پر ترس آتا ہے وہ کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے اپنا ہی نقصان کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میںلوگوں کی مثبت تنقید کو انجوائے کرتی ہوں اور اپنی اصلاح کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔





































