
کراچی (شوبزڈیسک) داکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے،حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک
ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ،جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔
اپنی دوسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں دوسری شادی کے بارے میں سوچتی ہوں، ذاتی طور پر شادی کے حق میں بھی ہوں اور یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اکیلے زندگی گزارنے کے لیے کوئی جواز نہیں ملتا،نہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا یہی خیال ہے کہ انسان کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس طرح زندگی آسان ہو جاتی ہے۔یادرہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان فروری 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے بھی ہے۔





































