
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والد کے ہمراہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود
ہیں۔
آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ربیع الاول اب تک کی میری زندگی کا سب سے پ±ر امن وقت رہا ہے،میرے حالیہ چند دنوں کی کچھ جھلکیاں ہیں۔میرے یہاں دو دن اور کچھ کام باقی رہ گئے ہیں۔
گلوکارہ نے مزید لکھا ہے کہ تب تک میں اپنا فون چارج رکھوں گی اور مکہ سے کچھ اور خوبصورت نظارے شیئر کرتی رہوں گی،حال ہی میں آئمہ بیگ پر ایک برطانوی ماڈل طلولہ کی جانب سے لگائے جانے والے سنگین الزامات اور منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑنے اور دھوکا دینے پر آئمہ بیگ کو عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے آئمہ بیگ کے عمرہ کرنے پر سوال اٹھا دیا،ایک مداح نے پوسٹ کے کمنٹس باکس میں آئمہ کو جسم پر ٹیٹو ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے،مداح کا پوچھنا ہے کہ اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر، مجھے غلط مت سمجھیں بس ایک سادہ سا سوال پوچھا ہے۔ آپ کے جسم پر ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔ ٹیٹوز کے ساتھ تو نماز تک نہیں ہوتی اور آپ نے عمرہ کیسے کر لیا ہے؟آئمہ بیگ نے جواب میں لکھا کہ اس کا بہت سادہ سا جواب ہے، وہ اللہ ہے جس نے مجھے یہاں بلایا ہے۔





































