لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلمیں پاکستانی سینما کی رونقیں بحال کرسکتی ہیں۔
صائمہ نورایک نٹرویو میں کہا کہ لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے پنجابی فلموں کا سنہرا دور ایک بار پھر شروع ہوسکتا ہے۔ملک میں اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقینا نوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان مےں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نےوالوں کی تعداد زےادہ ہے ،اگر ملک میں سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی کرنی ہے تو پنجابی فلموں کی تیاری اور نمائش کو فوکس کرنا ہوگا۔