کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔
اقرا عزیز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے، مجھے خود کیلئے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی، خوا مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔
اقرانے کہا کہ یاسرحسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی، ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباو¿ نہیں ڈالتے۔