
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز ایک شو کے دوران انگریزی لفظ کا اردو ترجمہ نہ بتا پائیں۔
اقرا عزیز نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے انگریزی سے اردو ترجمے کا ایک کھیل کھیلا گیا۔ میزبان کی جانب سے اقراعزیز سے انگریزی لفظ Curious سے کیوریس اردو ترجمہ پوچھاجس پر اقرا عزیز جواب نہیں دے پائیں۔
اس دوران ہونے والی گفتگو میں اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ اسکرپٹ نہ پڑھنے کا نتیجہ ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ گھر جا کر اپنے شوہر سے بہت ڈانٹ کھانے والی ہوں ،جس پر اداکارہ نے ہار مان لی اور میزبان کی جانب سے انگریزی لفظ کا ترجمہ بتایا گیا۔





































