
کراچی (ویب ڈیسک ) فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ خرچ دینے کا حکم
دے دیا ہے
۔ فیملی کورٹ نے معروف اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات، حوالگی سے متعلق درخواست عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیروز خان کو ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کی کسٹڈی 5 روز کیلئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ سلطان 22 دسمبر سے پانچ روز کیلئے والد فیروز خان کے ساتھ ہوگا۔ بطور والد فیروز خان کا حق ہے۔ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں،فیروز خان کی بیٹی کی عمر 7 ماہ ہے وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا کہ ان کا بیٹا سلطان پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے،عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا۔ فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔





































