
لاہور ( شوبز ڈیسک ) معروف گلوکار آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹا گرام اکاﺅنٹ بحال ہوگیاہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ واپس مل گیا ہے۔
ٓآئمہ نے انسٹا اسٹوری میں انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاﺅنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹاگراممجھے ایک بار پھر میرا اکاﺅنٹ واپس کرنے کیلئے۔





































