
لاہور(شوبزڈیسک)معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر انورمقصود نے کہا ہے کہ جب ملک کےحالات ایسے ہوں تو سب سے
پہلےپڑھے لکھے لوگ چلے جاتے ہیں۔
ایک بیان میں انور مقصود نے کہا کہ امجد اسلام ماجد میرے دوست بھی تھے اور ساتھی بھی۔ہم نے ایک ساتھ ٹی وی کے لیے کم و بیش 50 برس ٹی وی کے لیے لکھا۔
انور مقصود نے کہا کہ امجد اسلام امجد بہت ہنس مکھ اور نفیس آدمی تھے۔ان کا حس مزاح بہت اچھا تھا،کسی انسان کے جانے کے بعد اس کی تعریف سب ہی کرتے ہیں ،لیکن امجد اس لائق تھے کہ ان کی تعریف کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جب چلے جاتے ہیں تو ان کا دکھ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بڑے لوگ کبھی جاتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، امجد بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔





































