
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ مایا علی پسند کی شادیوں کے معاملے پر معاشرے میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ معیار پر بول پڑیں۔
مایا علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکار بلال اشرف کے ہمراہ شرکت کی جس میں انہوں نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کیلئے الگ اور لڑکی کے لیے الگ معیار پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا پسند کی شادی کررہا ہے تو سب ٹھیک ہے، لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے، مایا علی نے کہا کہ کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیںکیوں کہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے
۔ مایا علی نے کہا کہ لڑکی کو بولا جاتا ہے کہ خبردار جینز پہنی تو،کبھی لڑکوں کو بھی بولیں، خبردار تم نے کبھی کسی لڑکی کو گزرتے ہوئے دیکھا تو۔





































