کراچی ( شوبز ڈیسک ) شوبز فنکاروں کے درمیان جاری حالیہ تنازعات پرسینئر اداکارہ فضیلہ قاضی بھی خاموش نہ رہ سکیں کسی کا نام لئے بغیر
ایک دوسرے کی عزت کرنے کی صلاح دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں جیسے ہی صبح اٹھی موسم بہت خوش گوار تھا دل خوش ہوا ،لیکن جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل بہت خراب ہوگیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کو ڈیجیٹل وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں کے درمیان جو ڈیجیٹل وار شروع ہوگئی ہے، اسے ختم کریں۔
ایک دوسرے کے نجی معاملات میں نہ الجھیں ایک دوسرے کو عزت دیں۔ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں، جیں اور جینے دیں۔
فضیلہ قاضی مزید کہا کہ ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھیجنا ایک دوسرے کے فون نمبرز اور ایڈریس شیئر کرنا صحیح نہیں ہے۔