
کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ مثبت تنقید ہی خامیوں سے آگاہ کرتی ہے اس لیے اپنی خامیوں سے آگاہی کیلئے تنقید کو
کھلے دل سے قبول کرتی ہوں۔
اپنے ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہمعیار اور ریٹنگ دو الگ چیزیں ہیں،ضروری نہیں جو شو ریٹنگ کے حساب سے اوپر جارہا ہو، وہ معیاری بھی ہو، ایک سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ کئی ایک پروجیکٹس میں کام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اچھے اسکرپٹس بھی لائن اپ ہیں جوکہ آگے چل کر سامنے آئیں گے۔





































