
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں اگر انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔
لندن نہیں جاں گا کی خوبرو ہیروئن کبری خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکاری کی دنیا میں اپنے منتخب کرداروں کے بارے میں کہا کہ میرے لئے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے۔ اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو کروں گی، اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جاں گی۔کبریٰ کا کہنا تھا کہ اداکار کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کرکے اداکاری کرے۔
کبریٰ خان نے کہا کہ میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہوسکوں،کبریٰ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاں گا۔میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔





































