
لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف فنکار جوڑی محب مرزا اور صنم سعید کی عید لک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔
لمبے عرصے تک اپنی شادی مداحوں اور میڈیا سے چھپا کر رکھنے والی جوڑی نے بالآخر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصویریں شیئر کر دیں، شادی کی خبر عام ہونے کے بعد محب مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکانٹ پر اہلیہ صنم سعید کے ہمراہ یہ پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے شادی کی تصدیق کردی اس پوسٹ میں صنم سعید اور محب مرزا کی منفرد انداز میں تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں، محب مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صنم سعید کے ساتھ اپنے رشتے کو رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ یادرہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے گزشتہ ماہ ہی اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔





































