
کراچی (شوبز ڈیسک) کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے کراچی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
دانیہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس ، ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے اور جنہوں نے یہ رقم دی ۔انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی، عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔۔





































