
لاہور (شوبز دیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے سکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں نجی چینل کے شو میں شرکت کرتے ہوئے ڈراموں اور فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر تبصرہ کیا،میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کو اب بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے یہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے،انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک ہی قسم کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو ایک خاص عمر کے ہیرو اور ہیروئن کے گرد ہی گھومتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف عمر کے افراد کی کہانیاں پیش نہیں کی جاتیں جبکہ غیر ملکی میڈیا میں ایسا نہیں ہے، ہماری انڈسٹری میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور ہیرو کی عمر 55 سال ہونے کے باوجود بھی وہ بوڑھا نہیں دکھائی دیتا، شاید ان کیلئے یہ اچھا لگتا ہو، لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا ،کیونکہ لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اب اس کو قبول نہیں کرتے۔





































