
لاہور (شو بز ڈیسک ) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کر لی ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں کیلئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔
اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی، عائشہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کیلئے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔





































