
نیویارک (شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز جب سے میامی فارمولا ون گرینڈ پریکس میں شکیرا سے ملے ہیں، تب سے ہی ان دونوں کے ایک
دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کے قریبی ذرائع نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیرا نے فارمولا ون گرینڈ پریکٹس میں ٹام کروز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزار،ا لیکن وہ ادکار کو ڈیٹ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔
شکیرا کا کہنا ہے کہ ٹام کروز واقعی ایک اچھے انسان ہیں او ر وہ ان کی کمپنی بہت پسند آئی مگر اس وقت گلوکارہ ٹام کروز یا کسی بھی اور کے ساتھ ڈیٹ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ،اس وقت تمام تر توجہ اپنے بچوں اور کیریئر پر مرکوز ہے۔





































