کراچی (شوبز ڈیسک ) سینئر فنکار ہ بشریٰ انصاری نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی 36 سالہ ناکام شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
ایک ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے 36 سال بعد طلاق کا ہونا کسی کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ سب اچانک ہوا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کی جانب سے طلاق سے قبل 10 سال تک الگ رہی، لیکن لوگوں کو کبھی اس کا علم نہیں ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں بھی عام لوگوں کی طرح مسائل تھے جس کا جاننا ہر ایک کیلئے ضروری نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کی خاطر ساتھ رہ کر اور الگ رہ کر بھی کوشش کی کہ شادی قائم رہے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا، انہوں نے بتایا کہ بچوں کی وجہ سے آج بھی اپنے سابق شوہر سے رابطے میں ہوں۔