لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان ان دنوں رقص کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے
زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ ریشم اور فیشن ڈیزائنر فراز منان کی ایک شادی میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں ان دونوں کو بھارتی مشہور گانے سلام عشق پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کیے جا رہے ہیں ،اداکارہ ریشم کو نہ صرف رقص پر بلکہ اپنے لباس پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔