لاہور ( شوبز ڈیسک )اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دن فلم انڈسٹری کیلئے بہت اچھے ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے ماڈلنگ اور ہوسٹنگ پسند ہیں مگر ایکٹنگ سے خاص لگاﺅ ہے، اس لئے اچھے کردار کرنا چاہتی ہوں اور بطورایکٹر اپنا امیج بنانا چاہتی ہوں ۔
اداکارہ نے کہا کہ میں پوری سنجیدگی سے صرف اور صرف اداکاری پر توجہ دے رہی ہوں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ان کی نظر میں ٹی وی کی نسبت تھیٹر مشکل ترین فیلڈ ہے۔
عائشہ نے بتایا کہ گلوکاری کا شوق ہے لیکن صرف شوق پورا کرنے کیلئے کبھی کبھی کسی پروگرام میں گاتی ہوں گلوکاری فل ٹائم جاب ہے اس لیے اپنی پوری توجہ اپنی اداکاری پر دے رہی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی اب اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں امید ہے آنے والے دن فلم انڈسٹری کے لئے اچھے ثابت ہوں گے۔