
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہےکہ شاہ رخ خان کی شخصیت اچھی ہے مگر وہ خوبصورت ہیں اور نہ ہی اچھے اداکار ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال پر ماہ نور بلوچ نے کہا کہ میری نظر میں شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں البتہ وہ ایک اچھے کاروباری ضرور ہیں۔ شاہ رخ خان ایک بہترین شخصیت کے مالک تو ضرور ہیں، تاہم اگر انہیں خوبصورتی کے پیمانے پر ناپا جائے تو ان کا شمار خوبصورت لوگوں میں نہیں ہوتا۔ ہاں انہیں خود کو مینج کرنا آتا ہے۔
اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ شاہ رخ خان اداکاری کے بارے میں نہیں جانتے۔ یہ میرا نقطہ نظر ہے جو ممکن ہے کہ غلط بھی ہو تاہم میں سمجھتی ہوں کہ شاہ رخ خان کے پاس وہ صلاحیت ضرور ہے ،جس کی بنیاد پر وہ مداحوں کو خوبصورت لوگوں سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔




































