
لاہور (شوبز ڈیسک) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ واداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اداکاری کی نسبت گلوکاری مشکل فن ہے۔موسیقی میں اپنی آواز کا
خصوصی خیال رکھنا پڑتا ہے اور ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے جس سے آواز پر اثرپڑتا ہو۔
ایک انٹر ویو میں بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ موسیقی میں مشاہدہ نہیں بلکہ ریاضت سب سےزیاد ہ ضروری ہے، میں نے بے شمار فلموں میں ہیروئن کے رول ادا کئے۔اداکاری بھی مشکل فن ہے۔ مگر گلوکاری اس سےزیادہ مشکل آرٹ ہے،پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بھارت کی نسبت پاکستان میں بڑے گلوکار پیدا ہوئے،جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی اور پاکستان کی پہچان بنائی۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سرفہرست ملکہ ترنم نور جہاں، مہندی حسن، استاد نصرت فتح علی خاں،ریشماں سمیت دیگر گلوکار شامل ہیں، ان بڑے گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور میں بھی اپنے سے سینئر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں پرفارم کرچکی ہوں۔




































