
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ ان وجوہات کو
تلاش کرنا ضروری ہے کہ لاہور میں ٹی وی ڈرامے بننے کی تعداد کم کیوں ہوئی ۔
مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہمیشہ سے ادب اور ثقافت کے ساتھ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ رہا مگر گزشتہ چند برسوں سے ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی ۔ ہمیں ان وجوہات تلاش کرنا چاہیے ،جس کی وجہ سے ٹی وی ڈرامہ اور لاہور کے فنکار کراچی منتقل ہوئے جو چند ایک لاہور میں موجود ہیں ۔ وہ بھی کراچی جانے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں ڈرامہ بننا کوئی بری بات نہیں ،لیکن لاہور سے ٹی وی ڈرامہ ختم ہونا تشویشناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج فلم اور ٹی وی کا سب سے بڑا مرکز کراچی بن چکا ہے ۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بغیر اپنی غلطیوں کو ڈھونڈ کر ان کی تلافی کرنی ہو گی اور لاہور کو دوبارہ ٹی وی ڈرامے کا گڑھ بنانے کیلئے رائٹر وں ، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سمیت سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔




































