
کراچی (شوبز ڈیسک ) سینئر، اداکارہ، میزبان و ماڈل عفت عمر نے سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف سے شکوﺅں سے بھری پوسٹ شیئر
کی ہے۔
عفت عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم کے غلط فیصلوں، ضد اور جیل میں قید ہونے پر د±کھ کا اظہار کیا۔اداکارہنے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کی یہی وجہ ہے کہ خان صاحب ہم آپ سے منتیں کر رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے قانون بنائیں۔ اصل مجرموں کا پتہ ہوتے ہوئے بھی آپ نے تو وہی پرانی بیان بازی کی کہ سیاست دان اس ناکام ریاست کی اصل وجہ ہیں۔
عفت عمر نے مزید کہا کہ اب ایک اور وزیرِ اعظم جیل میں ہے اور یہ ہمیں خوش نہیں کر رہا لیکن اگر یہ میاں صاحب کیلئے ٹھیک تھا تو یہ آپ کیلئے بھی ٹھیک ہے




































