لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معروف اطالوی اداکار مکیلے مورونے پیغامات بھیجتے ہیں۔
حال ہی میں میرا پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی، دوران شو جب میزبان تابش ہاشمی نے اس حوالے سے سوال کیا ،تو میرا نے تصدیق کی اور بتایا کہ مکیلے مورونے انہیں کیا میسجز بھیجتے ہیں۔
میرا نے کہا وہ کہتے ہیں کہ آئیں مل کر کام کرتے ہیں، جب تابش نے سوال کیا کہ مکیلے کی اس آفر کا میرا نے کیا جواب دیا تو اداکارہ نے بتایا کہ 'میں نے ان سے کہا میں ایک پراجیکٹ پر کام کررہی ہوں،وہ مکمل ہوجائے تو پھر ہم پروفیشنلی ساتھ کام کریں گے'۔
اداکارہ میراکا نے کہا کہ مستقبل میں آپ مجھے مکیلے مورونے کے ساتھ کام کرتا دیکھ سکتے ہیں'، میرا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔