کراچی ّ( شوبزڈیسک )ٹی وی میزبان ندا یاسر نے معاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافے کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ لوگوں میں
برداشت ختم ہوگئی ہے، اب لوگوں کو اپنے حقوق پتہ چل گئے ہیں۔جب زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل نہیں نکالتے۔
ندا یاسر نے حال ہی میں پہلی بار یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے علاوہ اپنے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔، ندا یاسر نے بتایا کہ کوئی یقین نہیں کرے گا ،لیکن انہوں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا۔ ندا نے بتایا کہ ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، انہیں اعلی تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہیے تھے۔
میزبان نے اپنے والد سے کہا کہ یہ پیسے وہ خود اداکاری کرکے جمع کریں گی اور اعلی تعلیم حاصل کریں گی لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہیں کی ہوکر رہ گئیں۔ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر اپنی رائے دیتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کے اندر برداشت ختم ہوگئی ہے۔ اب لوگوں کو اپنے حقوق پتہ چل گئے ہیں، جب زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل نہیںنکالتے ۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ وہ سوال اسکرپٹڈ نہیں تھا، میرے ساتھ جو بھی غلطی ہوتی ہے تو ایسے ہی ہوجاتی ہیں، مجھے کرکٹ کے حوالے کچھ نہیں معلوم اس لیے میں کنفیوز ہوگئی تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ مارننگ شو میں شادیاں کروانے سے فلاحی اداروں میں یتیم بچوں کا رشتہ ملنے میں بہت مدد ملی ہے۔