لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ ماریہ وا سطی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری کی نئی شروعات نے ٹی وی فنکاروں کو بہت مواقع فراہم کیے
ہیں ۔ اب صرف ٹی وی فنکار ڈراموں تک محدود نہیں رہے۔
ماریہ نے کہا کہ مشکل کردار میری پہلی ترجیح ہے، کیونکہ کسی فنکار کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آتی ہیں ،جب اسے مشکل کردار دیا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے ، فین ازم کے معاشرے میں فنکار کو اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے وہ آپ کو جس جگہ دیکھ چکے ہوتے ہیں ،دوبارہ اس سے اوپر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے پرستاروں کے معیار پر پورا اتروں ۔